22 نومبر 2018
تازہ ترین
گیلکسی نوٹ 7کے پھٹنے کی وجہ خراب بیٹری قرار

سمارٹ فون تیار کرنے والے ادارے سیم سنگ نے گیلکسی نوٹ سیون کے پھٹنے اور آگ لگنے کی وجہ صرف اور صرف خراب بیٹری کو قرار دے دیا۔ گزشتہ سال سیم سنگ کے تیار کردہ اسمارٹ فون گیلکسی نوٹ سیون میں اچانک   آگ لگنے اور بیٹری پھٹنے کے واقعات پیش  آئے تھے، جس کے بعد سیم سنگ نے نہ صرف گیلکسی نوٹ سیون کی تیاری بند کردی تھی بلکہ ڈھائی لاکھ فون صارفین سے واپس منگوالیے تھے۔کمپنی کی اپنی اور  آزاد ادارے کی جانب سے کی گئی تحقیقات میں یہ بات سامنے  آئی کہ اسمارٹ فون پھٹنے کی وجہ خراب بیٹری تھی۔ سیول میں پریس کانفرنس میں کمپنی کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ کمپنی اس سلسلے میں تمام ذمہ داری قبول کرتی ہے ،تاہم بیٹری کی یہ خرابی اب دور کرلی گئی ہے اوریقین ہے کہ  آئندہ اس قسم کے واقعات پیش نہیں  آئینگے۔نمائندوں کا کہنا تھا کہ صارفین کو اپریل یا مئی میں لانچ ہونےو الے گیلکسی 8 کو خریدتے ہوئے ہچکچانا نہیں چاہیے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟