21 نومبر 2018
تازہ ترین
گیس کی قیمتوں میں %200اضافے کی منظوری

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ٟاوگراٞ نے گیس کی قیمتوں میں ریکارڈ 200 فیصد اضافے کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق  اوگرا کی جانب سے کیے گئے فیصلے  کے تحت گیس کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ گھریلو صارفین کے لیے کیا گیا ہے۔ ماہانہ 100 یونٹ تک گیس استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے قیمت 110 سے بڑھا کر 314 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی جبکہ ماہانہ 200 یونٹ تک گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت 220 سے بڑھا کر 629 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی اور ماہانہ 300 یونٹ سے زائد گیس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے قیمت 600 سے بڑھا کر 780 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی۔ کمرشل صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں 700 سے بڑھا کر 910 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہیں۔ خیال رہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی حکومت دے گی۔وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد گیس کی نئی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟