20 ستمبر 2019
تازہ ترین
گیس بندش پر احتجاج ، حکومت مخالف نعرے

گیس بندش پر احتجاج ، حکومت مخالف نعرے

تفصیلات کے مطابق سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لاہور سمیت بیشتر مقامات پر گیس کی قلت شدید ہونے کے باعث خواتےن اور بچے چولہے اور خالی برتن اٹھا کر سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی ۔ فیصل آباد اور خانیوال میں بھی خواتین نے گیس کی لوڈ شیڈ نگ کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔ علاو ازیں سوئی ناردرن گیس کمپنی نے گیس بحران کی شدت میں اضافے کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر سی این جی سٹیشنز تا حکم ثانی بند کر دئیے ہیں۔ اس سے قبل پنجاب بھر کے سی این جی سٹیشنز 17جنوری تک بند کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا تھا۔ شیڈول کے مطابق یہ سی این جی سٹیشنز گزشتہ روز کھولے جانے تھے لیکن تاحکم ثانی انہیںبند کر دیا گیا۔ علاوازیں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے مرکزی چیئرمین غیاث پراچہ نے مطالبہ کیا ہے کہ  پنجاب اور پوٹھوار  میں چھ روز سے بند سی این جی اسٹیشنز فوری کھولے جائیں۔  اسلام آباد سے جاری ہونے والے ایک  پریس  ریلیز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ  پنجاب اور پوٹھوہار کے سی این جی اسٹیشنز  لوکل گیس پر نہیں بلکہ امپورٹڈ ایل این جی پر کام کرتے ہیں اور مخصوص گیس استعمال کرتے ہیں ان کی بندش کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ ہمارا حکومت سے پرزور  مطالبہ ہے کہ لوگوں کے اعتماد اور ہمارے کاروبار کو بحال کرنے کیلئے بندش کا فیصلہ واپس لیا جائے۔  


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟