23 ستمبر 2018
 گیری سٹیڈ نیوزی لینڈ کے کوچ مقرر

سابق ٹیسٹ کرکٹر گیری سٹیڈ کو نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ مقرر کر دیا گیا۔ کیویز کے کوچ مائیک ہیسن نے جون میں استعفی دے دیا تھا اب ان کی جگہ 46 سالہ گیری سٹیڈ کو نیوزی لینڈ ٹیم کا کوچ مقرر کیا گیا ، جن کا پہلا اسائنمنٹ اکتوبر میں پاکستان کے خلاف سیریز ہے۔ گیری سٹیڈ ڈومیسٹک کرکٹ میں کنٹربری کی طویل عرصہ تک کوچنگ کر چکے ہیں وہ نیوزی لینڈ کرکٹ کے ہائی پرفارمنس کوچ بھی رہے ہیں۔ گیری سٹیڈ کی کوچنگ میں نیوزی لینڈ وومن ٹیم نے ورلڈ کپ اور ورلڈ ٹی ٹوینٹی کے فائنل تک رسائی حاصل کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟