26 ستمبر 2018
تازہ ترین
  گھی و خوردنی تیل  2 سے 10 روپے لٹر مہنگا

  عالمی مارکیٹس میں پام آئل کے نرخوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر گھی اور خوردنی تیل کی فی لیٹر قیمت میں 2 سے 10 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ مقامی منڈی کے ذرائع کے مطابق گھی اور خوردنی تیل بنانے والے متعدد برانڈز نے گھی کی قیمت 8 روپے فی لیٹر اور خوردنی تیل کی قیمت 10 روپے فی لیٹر تک بڑھا دی ہے جبکہ بعض اداروں نے ایک لیٹر پیک کے گھی کی قیمت 2 روپے اور ایک لیٹر پا6چ کی قیمت ایک روپے بڑھائی ہے۔ ریٹیلرز کے مطابق متعدد پیکرز نے پانچ کلو گھی کے ٹین اور پانچ لیٹر آئل کی قیمت بھی 25 سے 50 روپے بڑھائی ہے جبکہ بعض کمپنیوں نے پانچ لیٹر یا کلو والے گھی اور تیل کی قیمت ایک ماہ میں دو دفعہ بڑھائی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کے اوسط نرخ 125 ڈالر فی ٹن جا رہے ہیں۔ پام اولین اور آر بی ڈی پام اولین کے نرخ بالترتیب 787.50 ڈالر اور 780 ڈالر فی ٹن ہیں۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟