13 نومبر 2018
گھڑ دوڑ، سب سے بڑی ریس راوی کپ میں بگ بیش فاتح

ریس کلب کوٹ لکھپت میں ہونے والی پہلی ریس میں آئی گڑیا نے پہلی، ایوری ڈے نے دوسری اور سوزین نے تیسری پوزیشن حاصل کی، دوسری ریس میں ارتھل نے میدان مار لیا، کشمیر کوئین نے دوسری اور وکٹری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تیسری ریس میں ڈو مور ایکشن نے پہلی، شیر ببر نے دوسری اور عامر کوئین نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ چوتھی ریس میں صاحبہ نے میدان مارا، رومان سٹوری نے دوسری اور چن وریام نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پانچویں ریس راوی کپ کے نام سے ہوئی جس میں بگ بیش فاتح رہا، سولو دوسرے اور امان نے تیسری پوزیشن سمیٹی، چھٹی ریس میں لائٹ دے وے پہلے، گولڈ کاسٹ دوسرے اور پرافیٹ ایبل تیسرے نمبر پر رہا۔دن کی ساتویں اور آخری ریس میں بلیو مون نے پہلی، اون یوراون نے دوسری اور ویگاس نے تیسری پوزیشن سمیٹی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟