19 جنوری 2019
تازہ ترین
 گھوڑوں کی انتہائی سست رفتار ریس

گھوڑوں کی ریس میں عموماً ان کی تیز رفتاری کو دیکھا جاتا ہے لیکن جاپان میں ایک ریس ایسی بھی ہے جس میں گھوڑوں کو غیر معمولی طور پر سست کیا جاتا ہے اور اس کے لئے ان پر وزن ڈالا جاتا ہے۔ بانیئے نامی یہ عجیب گھڑ دوڑ ایک عرصے سے جاری ہے اور آج بھی جاپان کے علاقے ہوکائیڈو میں بہت اہتمام سے منعقد ہوتی ہے۔ اس میں استعمال ہونے والے گھوڑے کسانوں کی مدد کے لئے استعمال ہوتے ہیں اور ریس میں انہیں 500 سے 1200 کلوگرام تک وزن ایک سلیج کے ذریعے گھسیٹنا ہوتا ہے۔ اپنی جسامت کے لحاظ سے گھوڑوں کو وزن کھینچنے کی صلاحیت کی بنا پر منتخب کیا جاتا ہے، ریس کے دوران گھوڑے کو وزنی سلیج کھینچ کر دو چکر لگانے ہوتے ہیں۔ یہ ایک سخت مقابلہ ہوتا ہے جس میں کئی مرتبہ گھوڑوں کو روک کر آرام کرایا جاتا ہے۔ سوار کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ گھوڑے کو تیز دوڑا کر اس کی توانائی ضائع ہونے سے بچائے۔ جو گھوڑا وزن کیساتھ منزل پر پہنچ جائے فاتح کہلاتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟