25 ستمبر 2018
تازہ ترین
گھر پر رس ملائی بنانے کا آسان طریقہ

اجزا

 دودھ۔۔۔۔ چار کپ

پانی۔۔۔۔ حسب ضرورت

چینی۔۔۔۔ دو کپ

پستہ کرش کیا ہوا۔۔۔۔ پندرہ گرام

بادام کرش کیا ہوا۔۔۔۔ پندرہ گرام

الائچی پائوڈر۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

پنیر ۔۔۔۔ آدھا کلو

بادام ، پستہ بطور گارنش

ترکیب

ایک برتن میں دودھ لیں اور اس میں پانی ، چینی ، پستہ ، بادام اور الائچی پائوڈر ڈال کر گاڑھا ہونے تک پکائیں ۔

 پنیر لے کر اسکی بالز بنا لیں ۔

 ایک پین میں پانی اور چینی ڈا ل کر شیرا بنا لیں اور تیار کی ہوئی بالز کو اس میں ڈال کر بارہ سے پندرہ منٹ تک پکا ئیں ۔ بالز کو نکا ل کر ٹھنڈے پانی میں ڈ پ کر کے نچوڑ لیں اور یہ عمل دہرا لیں ۔

 ایک بائول میں تیار کی گئی دودھ کی ربڑی لیں اور اس میں بالز رکھ کر دوبارہ ربڑی ڈا ل کر ایک گھنٹے کیلئے فریج میں رکھ دیں ۔

 پستہ اور بادام کو بطور گارنش استعمال کر لیں ۔

 مزیدار رس ملائی تیار ہے ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟