26 ستمبر 2018
تازہ ترین
گھر میں گولا کباب بنانے کا آسان طریقہ

اجزا

ثابت زیرہ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

دھنیا پائوڈر ۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

کالی مرچ ۔۔۔۔ آٹھ عدد

پپلی۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

چھوٹی الائچی۔۔۔۔ چار عدد

جلوتری ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

بیف قیمہ۔۔۔۔ پانچ سو گرام

پسا ہوا مصا لحہ ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

نمک ۔۔۔۔ حسب ذائقہ

لال مرچ پائوڈر۔۔۔۔ ایک کھانے کا چمچ

سبز مرچ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

پپیتا ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

ادرک لہسن  کا پیسٹ ۔۔۔۔ دو کھانے کے چمچ

ہلدی۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

کالا نمک۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

پیلا رنگ ۔۔۔۔ ایک کھا نے کا چمچ

سبز دھنیا۔۔۔۔ پانچ گرام

پودینہ ۔۔۔۔ پانچ گرام

کھانے کا تیل۔۔۔۔ ایک کپ

ترکیب

ایک پین میں ثابت زیرہ لیں اور اس میں دھنیا پائوڈر ،کالی مرچ پائوڈر ، پپلی ،چھوٹی الائچی اور جلوتری ڈال کر بھونیں اور گرائینڈر میں پیس کر مصالحہ بنا لیں ۔

 ایک برتن میں بیف قیمہ لیں اور اس میں گرائینڈ کیا ہوا مصالحہ (دو کھانے کے چمچ)،نمک، لال مرچ پائوڈر، سبز مرچ ، پپیتا پسا ہوا ، ادرک لہسن پیسٹ ، ہلدی ، دھنیا پائوڈر ، کالا نمک، پیلا رنگ ، سبز دھنیا اور پودینہ ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اور چار گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں ۔

 تیار شدہ مکسچر لیں اور اس کے گولا کباب بنا لیں ۔

تیا ر شدہ گولا کباب کو باربی کیو کر لیں ۔

 ایک برتن میں کھانے کا تیل لیں اور اس میں باربی کیو کئے ہوئے گولا کباب ڈال کر دو سے تین منٹ تک پکائیں اور پانچ منٹ تک دم دیں ۔

 مزیدار گولا کباب تیار ہیں ۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟