24 ستمبر 2018
تازہ ترین
گھر میں بنائیں ریسٹورنٹ جیسا بادامی مٹن قورمہ

اجزا

بکری کا گوشت (گول بوٹی والا) ۔۔۔۔ ایک کلو

 باریک پیاز ۔۔۔۔ تین عدد  

ثابت دھنیا ۔۔۔۔ دو چائے کے چمچ

 دہی ۔۔۔۔ ایک پیالی

 لال دیگی مرچ۔۔۔۔  چار عدد

 چھوٹی الائچی۔۔۔۔  چھ عدد

 سیاہ زیرہ۔۔۔۔ چائے کا چمچ

 لہسن ادرک ۔۔۔۔ ایک چائے کا چمچ

 گرم مصالحہ( پسا ہوا ) ۔۔۔۔ چائے کا ایک چمچ

 تیل۔۔۔۔ ایک پیالی

نمک۔۔۔۔ حسب ذائقہ

 بادام۔۔۔۔ 10سے15عدد

  ترکیب

ایک دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز گولڈن برائون کر لیں۔ جب برائون ہو جائے تو اس کو نکال کر ایک کاغذ پر پھیلا دیں۔ اب گوشت کو ایک پیالے میں ڈالیں۔ دہی، لہسن، پیاز، ادرک ، دیگی لال مرچ، گرم مصالحہ تھوڑے سے پانی میں ابال کر دھنیے کے ساتھ گرینڈر میں پیس لیں اور گوشت میں ملا دیں۔ اب مصالحہ ملا ہوا گوشت تیل میں ڈال دیں۔ ساتھ پیاز بھی کرش کر کے ملا دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ جب گوشت کا پانی خشک ہو جائے تو بھون کر ڈیڑھ پیالی گرم پانی ڈال کر پھر سے ہلکی آنچ پر 10منٹ کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد سیاہ زیرہ اور چھوٹی الائچی پیس کر ڈال دیں۔ بادام ڈال کر ہلکی آنچ پر دوبارہ دم پر رکھیں۔ جتنی دیر دم پر رکھیں گے اتنا ہی مزیدار ہوگا۔ گرم گرم بادامی قورمہ سرو کر یں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟