14 نومبر 2018
تازہ ترین
گھریلو شربت انرجی ڈرنکس سے زیادہ توانائی فراہم کرنے کا باعث

ایک گلاس پانی اور ایک چمچہ چینی کا گھریلو شربت انرجی ڈرنک سے بہتر ہے. جسم کو فوری طور پر توانائی فراہم کرنے والا یہ گھریلو مشروب نہایت مفید ہے۔  ماہرین غذائیات کے مطابق  نڈھال اور نحیف جسم کو توانائی کی فراہمی کےلیے ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ چینی ملا گھریلو مشروب بہترین حل ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیٹرا پیک جوس، کولڈ ڈرنکس اور انرجی ڈرنکس کے مقابلے میں گھر میں تیار کردہ مشروب جس میں ایک گلاس پانی میں ایک چمچہ چینی ملائی جائے تو وہ زیادہ مفید ہے۔ ٹیٹرا پیک ڈرنکس صحت کےلئے نقصان دہ ہوسکتی ہیں۔ ہمارا جسم توانائی حاصل کرنے کےلیے کاربوہائیڈریٹس کو نظام ہاضمہ کے ذریعے توانائی سے بھرپور گلوکوز میں تبدیل کرتا ہے۔ تاہم اس عمل میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں۔  چنانچہ فوری توانائی حاصل کرنے کےلیے انرجی ڈرنکس کا استعمال کیا جانے لگا ہے۔ لیکن ان کے مضر اثرات کے باعث ماہرین انرجی ڈرنکس کے استعمال سے منع کرتے ہیں۔ امریکی تحقیقی جریدے فزیالوجی اینڈوکرائینولوجی اینڈ میٹابولزم میں شائع ہونے والی تحقیق سے بھی ثابت ہوا ہے۔ کہ گھر میں تیار کردہ مشروب کسی بھی سپورٹس ڈرنک سے زیادہ بہتر ثابت ہوتا ہے جبکہ اس گھریلو مشروب کے مضر اثرات بھی نہیں اور یہ نظام ہاضمہ پر بوجھ بنے بغیر نہایت آسانی سے ہضم بھی ہوجاتا ہے۔ ورزش سے قبل اس گھریلو مشروب کے استعمال سے تھکاوٹ اور جسم میں درد کی شکایت بھی نہیں ہوتی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟