18 نومبر 2018
تازہ ترین
گوگل ہر وقت آپ کی ٹریکنگ کر رہا ہے

امریکی خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا دعویٰ کیا ہے کہ گوگل ہر وقت اپنے صارفین کے لوکیشن ڈیٹا کو جمع کر رہا ہوتا ہے اور دن بھر ٹریک کرنے کے  ساتھ گھر کا پتا اور دیگر مقامات کو بھی یاد رکھتا ہے ، جہاں صارفین دن بھر میں جاتے ہیں۔ بیشتر صارفین گوگل لوکیشن ہسٹری آپشن کو بند کرنے کے بعد یہ سمجھتے ہیں کہ کمپنی اب نقل و حرکت کی ٹریکنگ نہیں کر سکتی جبکہ حقیقت میں ایسا نہیں ہے۔ گوگل یہ ٹریکنگ اپنی سروسز مثلًا گوگل میپس ، ویدر اپ ڈیٹ اور برائوزرز کے ذریعے کرتا ہے۔ صارفین چاہیں تو گوگل کو اپنی ٹریکنگ سے مکمل طور پر روک سکتے ہیں اس کے لئے مائی ایکٹیویٹی ڈاٹ گوگل ڈاٹ کام پر بائیں جانب موجود ایکٹیویٹی کنٹرول سیکشن میں جانا ہوگا اور وہاں سے ایکٹیویٹی کو مکمل طور پر ٹرن آف کرنا ہوگا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟