گوگل کی جی میل فار اینڈرائڈ کیلئے اپ ڈیٹ جاری

گوگل کی جی میل فار اینڈرائڈ کیلئے اپ ڈیٹ جاری

گوگل نے جی میل فار اینڈرائڈ کے لئے نئی اپ ڈیٹ جاری کردی، جس میں ایپ کے کچھ فیچرز کو اپ ڈیٹ کیا گیا ۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد اب آپ کسی بھی ای میل کو دائیں یا بائیں سوائپ کرکے مختلف فنکشنز کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق گوگل کی جانب سے کی جانے والی اپ ڈیٹ کے بعد جو اہم تبدیلی متعارف کرائی گئی اس میں سوائپ ایکشن میں نئے گیسچرز شامل ہیں۔ یعنی اگر آپ موبائل کی سیٹنگ اور پھر سوائپ میں جائیں تو وہاں آپ کو دائیں اور بائیں جانب سوائپ کرنے کا فیچر نظر آئے گا جس کے ذریعے آپ کسی بھی ای میل کو دائیں یا بائیں سوائپ کرکے مختلف فنکشنز کا استعمال کر سکتے ہیں۔ اس اپ ڈیٹ کے بعد اب آپ مختلف ایکشنز کو سیٹ کرکے دائیں یا بائیں سوائپ کرکے ای میل کو Mark as, Delete, Archive, Snooze, Move to, Read/Unread  اور  None کے ایکشن منتخب کر سکتے ہیں۔ واضح رہے یہ فیچر اکثر ڈیوائسز کے لئے جاری کر دیا گیا ، جبکہ باقی ماندہ ڈیوائسز کے لئے کچھ دنوں تک جاری کرد یا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟