14 نومبر 2018
تازہ ترین
روبوٹ نے آنکھ کی سرجری کر ڈالی

برطانیہ میں پہلی مرتبہ روبوٹ نے انسانی آنکھ کی کامیاب سرجری بھی کر دکھائی ہے۔ روبوٹ سے آنکھ کی سرجری کرنے کی آزمائش آکسفورڈ کے جون ریڈکلف ہسپتال میں کی گئی جہاں 12 مریض موجود تھے جن میں سے 6 مریضوں نے ہمت دکھاتے ہوئے روبوٹ سے اپنی آنکھ کا آپریشن کروانے کا فیصلہ کیا۔ اس سرجری میں استعمال کیے گئے آلات پریسیز کمپنی کے ڈیزائن کردہ تھے جو ایک روبوٹک فرم ہے۔ روبوٹ نے آنکھ کے قارنیہ سے باقاعدہ جھلی ہٹا کر سرجری کی، جو کامیاب رہی۔ عام طور پر یہ سرجری 1 منٹ 20 سیکنڈ کے دورانیے میں کی جاتی ہے لیکن روبوٹ نے اسے پہلی مرتبہ احتیاط سے 4 منٹ 55 سیکنڈز میں مکمل کیا۔ ٹیکنالوجی ویب سائٹ دی کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کے آپتھامولوجی پروفیسر رابرٹ میکلیرن نے کہا ہے کہ روبوٹ نے کامیاب سرجری کر کے یہ ثابت کردیا ہے کہ اس سے دیگر شعبوں میں بھی مدد لی جاسکتی ہے۔  اس کے بعد مستقبل میں کوشش کی جائے گی کہ روبوٹ سے آنکھ کے پردے کا بھی آپریشن کرایا جائے جو کہ ممکنہ طور پر آئندہ برس  ہوگا۔   


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟