22 فروری 2019
تازہ ترین
گوگل پلس کو بند کرنے کا اعلان

گوگل کا سوشل نیٹ ورک گوگل پلس صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے یہی وجہ ہے کہ گوگل پلس کو 2 اپریل 2019 سے مستقل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گوگل نے لائحہ عمل کا اعلان بھی کر دیا ۔ 4 فروری سے ہی صارفین نئی پروفائلز، پیجز، کمیونٹی اور ایونٹس بنانے سے قاصر ہوجائیں گے اور گوگل پلس کے صارفین کی بلاگر میں کمنٹ کرنے کی اہلیت بھی ختم ہوجائے گی۔ گوگل پلس سائن ان بٹن کام کرنا بند کر دے گا اور کچھ جگہوں پر گوگل سائن ان بٹن اس کی جگہ لے گا۔ واضح رہے گوگل پلس کو 7 سال قبل جون 2011 میں متعارف کرایا گیا تھا، اس سوشل شیئرنگ پیج کا مقصد فیس بک جیسی ویب سائٹس کا مقابلہ کرنا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟