17 ستمبر 2019
تازہ ترین
گوگل میپ  کی فالوونگ ،کار 30فٹ گہری کھائی کی نذر

گوگل میپ  کی فالوونگ ،کار 30فٹ گہری کھائی کی نذر

 بھارت میں گوگل میپ کو فالو کرتے ہوئے ایک کار 30 فٹ گہرے گڑھے میں جاگری، جس کے باعث تین افراد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ بھارتی ریاست کیرالا میں پیش آیا،  جہاں کار سوار تین دوست راستے میں پل کی تعمیر کی غرض سے کئے گئے 30 فٹ گہرے گڑھے میں جا گرے۔ بتایا گیا ہے کہ ڈرائیور گوگل میپ کے ذریعے منتخب کئے گئے روٹ کو فالو کررہا تھا کہ اسے احساس ہوا کہ  تاریکی کی وجہ سے آگے کوئی سڑک  دکھائی نہیں دے رہی، جس پر اس نے گاڑی کی رفتار کم کردی لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی کیونکہ گاڑی گڑھے کے عین کنارے پر رکی تھی۔ ڈرائیور نے فوری طور پر گاڑی کو واپس موڑا تو اس دوران گاڑی پانی سے بھرے گڑھے میں جاگری،   پانی 10 فٹ گہرا تھا اور پوری گاڑی پانی میں ڈوب چکی تھی اور تینوں دوست گاڑی کے اوپر چڑھ کر مدد کے لئے پکار رہے تھے۔ چیخ و پکار سن کر مقامی افراد  نے انہیں گڑھے سے باہر نکالا ۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟