18 اگست 2019
تازہ ترین
اردو گوگل ،نیا فیچر متعارف

اردو گوگل ،نیا فیچر متعارف

دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل کو اردو زبان بولنا اور سمجھنا آگئی۔ اب صرف آواز دیں اور جو چاہیں سرچ کریں۔ نیا فیچر متعارف کردیا گیا ہے۔انٹرنیٹ کے استعمال میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے اورہرشخص کے لئے اسے کارآمد بنانے کی غرض سے گوگل نے ایشیائی زبانوں میں وائس سرچ کافیچر متعارف کرادیا ہے۔اسے پاکستانی صارفین کیلئے اہم خوشخبری قرار دیا جا رہا ہے جہاں مقامی زبان استعمال کرنے والے زیادہ سے زیادہ لوگ آن لائن ہو رہے ہیں۔اس سلسلے میں گوگل نے اس سال کے آغاز میں پروڈکٹس اور فیچرز کا نیاسیٹ متعارف کرایا تھا جس سے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کو خدمات کی بہتر فراہمی میں مدد ملے گی جوآن لائن ہو رہے ہیں۔یہ فیچر ہندی زبان میں پہلے سے موجود ہے لیکن اب دیگر زبانوں مثلا اردو، بنگالی، گجراتی، کنڑ، ملیالم، مراٹھی، تامل اور تیلگو میں بھی پیش کیا جا رہا ہے۔اس فیچر میں زبانوں کی نئی اقسام شامل کرنے کے لیے گوگل نے مادری زبان والوں کے ساتھ کام کیا ہے اور ان سے کہا ہےکہ وہ عمومی فقرے بولیں تاکہ اسپیچ سیمپل یا تقریری نمونے اکھٹے کیے جاسکیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟