گوٹوکولا ٹانگوں کا درد اور سوجن ختم  کرنے میں مددگار

پنڈلیوں کا درد ایک عام بیمار ی ہے جو ہر دوسرے انسان کو ہو جاتی ہے، البتہ وجوہات مختلف ہوتی ہیں ، لوگ اسے الگ الگ نام دے کر ڈاکٹروں کے پاس جاتے ہے ، ڈاکٹر مختلف وٹامن کی کمی کی تصدیق کر کے انہیں ملٹی وٹامن گولیاں تھما دیتے ہیں، کسی کی درد کی کوئی خاص وجہ نہیں کبھی تھکاوٹ کی وجہ سے کبھی بی پی کی اتار چڑھائو کی وجہ سے تو کبھی غذائیت کی کمی کی وجہ سے بھی اس مسئلے سے دوچار ہونا پڑتا ہے، دراصل جب ٹانگوں میں درد ہوتا ہے تو رگیں کھنچ جاتی اور نیلی پڑ جاتی ہیں۔ ایسا عموماََ عمر کی زیادتی، ورزش نہ کرنے، زیادہ دیر تک کھڑے رہنے یا موٹاپے کی وجہ سے ہوتا ہے۔  بلاوجہ دیر تک کھڑے رہنے سے خون رگوں میں جمع ہونے اور دبائو بڑھنے لگتا ہے۔ دس یا پندرہ منٹ بعد جب بھی موقع ملے، بیٹھ جائیں اور ٹانگوں کوا ٹھاکر پھیلا لیں، تاکہ رگوں میں خون جمع نہ ہو۔ بلیک بیری، رس بھری اور سٹرابیری میں فلیوونانڈز (Falvonoids) ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے خون کی نالیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ ٹانگوں کی رگیں پھولنے ک ابھی ان سے ازالہ ہو جاتاہے۔ جب آپ زیادہ دیر کے لئے ساکت بیٹھے ہوں تو اپنی ٹانگوں کو تھوڑا سا اٹھا لیں تاکہ رگوں میں خون نہ جمنے پائے۔ دیر تک ساکت نہ بیٹھیے، کوئی کام نہ ہو تو چلنا شروع کر دیجئے ۔تنگ کپڑے نہ پہنیں ۔ اگر آپ کا وزن بڑھ گیا ہے تو اسے کم کرنے کی کوشش کریں۔ اس سے نہ صرف آپ کا جسم خوبصورت دکھائی دے گا، بلکہ ٹانگوں میں خون کی روانی میں اضافہ بھی ہوجائے گا اور رگیں بھی نہیں پھولیں گی۔ خاص قسم کے موزے جو  کمیریشن سٹاکنگ کہلاتے ہیں، ان کے پہننے سے ٹانگوں میں خون کی روانی بہتر ہوجاتی ہے اور ٹانگوں میں درد نہیں ہوتا۔ گوٹوکولا  ایک جڑی بوٹی ہے جو مڈغا سکر، ہندستان اور سری لنکا میں پیدا ہوتی ہے۔ یہ جڑی بوٹی کھانے سے ٹانگوں کا درد اور سوجن ختم ہوجاتی ہے۔ ماہرین کہتے ہیں کہ ایک دن میں  گوٹوکولا کی 30سے 39ملی گرام کی مقدار کھانی چاہئے۔ شاہ بلوط کے درخت سے جو بیج حاصل کئے جاتے ہیں، انہیں کھانے سے ٹانگوں کی رگوں کا سوجنا ختم ہو جاتاہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟