25 ستمبر 2018
گولڈ سعودی عرب میں ریلیز ہونیوالی پہلی بالی وڈ فلم

خطروں کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار کی فلم گولڈ سعودی عرب میں ریلیز ہونے والی پہلی بالی وڈ فلم بن گئی ۔ اکشے کمار نے اپنی فلم گولڈ کی سعودی عرب میں ریلیز سے متعلق خبر ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہورہی ہے کہ میری فلم گولڈ پہلی بالی وڈ فلم ہے جو سعودی عرب میں ریلیز کی گئی۔ اکشے کمار کی فلم گزشتہ روز سعودی عرب میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔ ہدایت کارہ ریما کاغتی کی فلم گولڈ میں اکشے کمار اور مونی رائے نے مرکزی کردار ادا کیا۔ فلم کی کہانی بھارت کی 1984 کی ہاکی ٹیم کے پس منظر کے گرد گھومتی ہے، جس نے برطانیہ میں ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔ فلم میں اکشے کمار نے ہاکی ٹیم کے کوچ کا کردار ادا کیا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں 35 برس بعد سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی نگرانی میں ہونے والی اصلاحات میں سینما گھروں پر عائد پابندی کو ختم کر دیا گیا تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟