22 ستمبر 2018
گورنر ہائوس مری بھی عوام کے لیے بھی کھول دیا گیا

شاہانہ طرزِ تعمیر کی علامت گورنر ہائوس مری اب عوام کے لیے بھی کھول دیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے فیصلے کا اعلان کیا۔ شاہانہ طرزِ تعمیر، خوبصورت سبزہ زار اور قدرتی نظاروں سے لبریز گورنر ہائوس مری اب تک صرف حکمرانوں اور ایلیٹ کلاس کا مسکن رہا، اب اسے عوام کے لئے بھی کھول دیا گیا ہے۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، وزیرِاعظم عمران خان کی ہدایت پر مری پہنچے، انہوں نے گورنر ہاؤس کا جائزہ لینے کے بعد اسے عوام کے لئے کھولنے کا اعلان کیا۔ فیصلے کے مطابق عوام صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہائوس مری کا نظارہ کر سکیں گے۔ عوام گورنر ہاؤس سے لطف اندووز ہوں، سیلفیاں بنائیں یا قدرتی نظاروں کا خوب لطف اٹھائیں، اب انھیں کھلی چھٹی ہو گی، جہاں اب کبھی خاص ہوا کرتے تھے، وہاں اب عام عوام کا بھی راج ہوگا۔ چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ عوام نے تحریکِ انصاف کو اقتدار کے ایونوں تک پہنچایا اور اب پی ٹی آئی عوام کو تمام حکومتی ایوانوں تک رسائی دے گی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟