15 نومبر 2018
گورنر بلوچستان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے اور صدرمملکت نے وزیراعظم عمران خان کی ایڈوائس پر ان کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔ نئے گورنر کی تعیناتی تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی قدوس بزنجو قائم مقام گورنر رہیں گے۔واضح رہے کہ محمد خان اچکزئی پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے بھائی ہیں اور انہیں سابق دور حکومت میں گورنر بلوچستان تعینات کیا گیا تھا


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟