09 اپریل 2020
تازہ ترین
گوجرہ ، شارلیمار ایکسپریس  کی ٹکر سے چھ کار سوار جاں بحق ،  3زخمی

گوجرہ ، شارلیمار ایکسپریس  کی ٹکر سے چھ کار سوار جاں بحق ،  3زخمی

گوجرہ کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کی وجہ سے  کار شالیمار ایکسپریس کی زد میں آگئی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 6افراد جاں بحق اور 3زخمی ہو گئے ۔ اتوار کے روز گوجرہ سے 20کلومیٹر دور چک 93ج ب کے قریب ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث کراچی سے لاہور جانیوالی شالیمار ایکسپریس کار سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں چھ افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ تین زخمی ہو گئے ۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاموں میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز گوجرہ میں منتقل کر دیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی جارہی ہے ۔ ڈاکٹرز اور پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثائ کے حوالے کر دیں۔ 


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟