14 نومبر 2018
تازہ ترین
گوتم گمبھیر کابھی سیاست میں آنے کا فیصلہ

عمران خان کی کامیابی سے متاثر بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیر نے بھی سیاست کی دنیا میں قدم رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔ سابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور نومنتخب وزیراعظم پاکستان عمران خان پہلے شخص ہیں جو کرکٹ کے بعد سیاست میں آئے اور ملک کے وزیراعظم منتخب ہوئے اور اب ایک بھارتی کرکٹر نے بھی ان سے متاثر ہوکر سیاست میں آنے کا فیصلہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بلے باز گوتم گمبھیر حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو کر اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ حکمراں جماعت بی جے پی نے بھی گوتم گمبھیر کو دلی سے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ، جبکہ دلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت ہے۔ یاد رہے کہ گوتم گمبھیر بھارت کی جانب سے 58 ٹیسٹ اور 147 ایک روزہ میچز میں نمائندگی کر چکے ہیں جس میں انہوں نے 20 سنچریوں کی بدولت مجموعی طور پر 9 ہزار 392 رنز بنائے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟