12 نومبر 2018
گواسکر کی عمران خان سے معذرت

 سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سنیل گواسکر نے اس حوالے سے عمران خان کو آگاہ کر دیا ، انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے لئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا ۔ سنیل گواسکر نے کہا کہ بطور کرکٹر عمران خان کئی دفعہ بھارت آئے اور وہ بہت سے معاملات کو اچھی طرح سمجھتے ہیں، امید ہے عمران خان پاک بھارت تعلقات بہتر بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے۔ سنیل گواسکر ان دنوں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ میچز سیریز میں مصروف ہیں، لہٰذا وہ 18 اگست کو عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟