18 نومبر 2018
تازہ ترین
گواسکر کا عمران کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

 بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ  حلف برداری کی تقریب میں شریک نہ ہوسکے لیکن دعائیں عمران خان کے ساتھ ہیں۔ سنیل گواسکر نے بھارتی اخبار کے لئے لکھے گئے کالم میں کہا ہے کہ میں عمران خان کو 1971 سے جانتا ہوں جب وہ ووسٹر شائرکائونٹی ٹیم میں جگہ کے لئے تگ و دو کر رہے تھے، وہ ہمیشہ جیت پر یقین رکھتے ہیں، ورلڈ کپ 1992 میں مایوس کن آغاز پر بھی اعتماد غیر متزلزل تھا۔ بھارتی لیجنڈ کرکٹرنے کہا  کہ میں 1986 میں ریٹائرمنٹ لے رہا تھا،  لیکن عمران خان کے ایک چیلنج نے مجھے ایسا کرنے سے روک دیا۔ عمران خان نے کہا کہ وہ اگلے برس بھارت کے خلاف سیریز کھیلنے آئیں گے، ریٹائرمنٹ سے پہلے ایک اور سیریز کھیلنی چاہئے، میں بھارت کو ہرانا چاہتا ہوں، آپ ریٹائر ہوگئے تو مزا نہیں آئے گا، پاکستان نے 1987 میں عمران کی قیادت میں بھارتی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی۔ میں عمران خان کی حلف برداری تقریب میں شریک نہ ہو سکا لیکن دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟