گنتی رکوانا تھوک چاٹنے کے مترادف،سعد

مسلم لیگ ن  کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران کی دوبارہ گنتی رکوانے کی بھاگ دوڑ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے۔ سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 131 میں دوبارہ گنتی کرنے کے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کا گنتی رکوانے کی درخواست پر ردعمل میں کہنا ہے کہ عمران خان کی دوبارہ گنتی رُکوانے کی بھاگ دوڑ تھوک کر چاٹنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوبارہ گنتی رُکوانے سے واضح ہوگیا کہ دال میں کالا نہیں بلکہ ساری دال ہی کالی ہے، عمران جھرلو وزیراعظم اور ان کی حکومت جبر اور دھاندلی کی پیداوار ہوگی۔ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عمران کو 680 ووٹوں سے جیتا ہوا بتایا گیا تھا لیکن 2835 مسترد ووٹوں اور صرف 5 پولنگ اسٹیشنز کی دوبارہ گنتی میں عمران کے 117 ووٹ کم ہوچکے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟