22 ستمبر 2018
تازہ ترین
گنا وزن گھٹانے میں مددگار

گنے کے رس کا استعمال ویسے تو عام طور پر گرمیوں میں زیادہ ہوتا ہے ، اس کے بے شمار فوائد ہیں جو آپ کو جان کر کافی حیرانی بھی ہوگی اور آپ یقیناََ اس کا استعمال بھی شروع کر دیں گے۔ گنا انسان کی زندگی میں بڑی اہمیت کا حامل ہے ، کیونکہ چینی، گلوکوز اور فروٹو جیسی چیزیں گنے سے ہی حاصل کی جاتی ہیں، گنے کو وہ حضرات بھی کھا یا پی سکتے ہیں ہو جو ذیابطیس یعنی شوگر کے مرض میں مبتلا ہوں ، کیونکہ اس میں موجود مٹھاس سے ان کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا اب ہم آپ کو گنے کے وہ فوائد بتائیں جن سے آپ شاید واقف نہیں ہونگے۔ گنا موٹاپے کا شکار حضرات کے وزن کو گھٹانے کا ایک اہم اور قدرتی ذریعہ ہے۔ گنا کے استعمال سے خشک کھانسی دور ہوجاتی ہے اور بلغم بھی صاف ہوجاتا ہے۔ گنا نزلہ زکام اور گلے کی سوزش سے بچاتا ہے۔ گنے میں میگنیشیم، پوٹاشیم اور آئرن جیسے اجزا پائے جاتے ہیں جو کئی بیماریوں سے بچائو میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ گنا گردے کی بیماریوں سے لڑنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے۔ گنا نظام ہاضمہ کو بہتر بناتا ہے اور کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔ گنے کی مدد سے یرقان کے مرض سے بھی شفا حاصل کی جاسکتی ہے۔ گنا پیٹ کی گرمی اور جلن کو بھی دور کرتا ہے۔ گنا بدن سے زہریلی کثافتیں باہر نکالنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ گنا دل کو مضبوطی فراہم کرتا ہے اور یہ گلے کے لئے بھی کافی مفید ہے۔ گنے کے استعمال سے کئی بیماریوں پر غلبا حاصل کیا جا سکتا ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟