25 جون 2019
تازہ ترین
گلیشئرز کی9 ٹریلین ٹن برف پگھل گئی

گلیشئرز کی9 ٹریلین ٹن برف پگھل گئی

 دنیا بھر کے سرد علاقوں کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں لیکن عالمی منظرنامے میں گلیشیئرز کی تباہی سے اب تک ناواقف تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب سیٹلائٹ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے کہ 1961 سے 2016 تک پوری دنیا کے گلیشیئرز سے جو برف پگھلی ہے اس کا حجم 9 ٹریلین ٹن ہے۔ ان 55 برس میں سب سے زیادہ گلیشیئرز الاسکا میں گھلے ہیں جہاں مجموعی طور پر تین ٹریلین ٹن برف گھل کر پانی ہو چکی ہے۔ دوسرے نمبر پر گرین لینڈ ہے جہاں گلیشیئر ز 1.237 ٹریلین ٹن برف کھو چکے ہیں۔ ان گلیشیئرز کے پگھلنے سے دنیا کا صرف درجہ حرارت ہی نہیں بڑھ رہا بلکہ پانی کی سطح اونچی ہونے کے سبب کئی ایسے جزیرے ڈوبنے کا بھی خدشہ پیدا ہو گیا ہے جہاں صدیوں سے انسانوں کی آبادی موجود ہے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟