16 نومبر 2018
گلوکارہ شنون میری بیٹی ہے، کمار سانو

 معروف بھارتی گلوکار کمار سانو نے انکشاف کیا ہے کہ ہالی وڈ گلوکارہ شنون ان کی لے پالک بیٹی ہیں جسے انہوں نے 2001 میں گود لیا تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گلوکار کمار سانو نے ایک انٹریو میں بتایا کہ 2001 میں شنون کو گود لینے کے بعد میں نے اس بات کو کبھی ظاہر نہیں کیا کیونکہ میں اس بات سے ڈرتا تھا کہ معاشرہ  پتہ نہیں کیا سوچے گا، لیکن مجھے اس بات کا بالکل بھی اندازہ نہیں تھا کہ کل کی یہ چھوٹی سی بچی آج میری زندگی پر اتنا اثرانداز ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی بیٹی شنون معروف پاپ گلوکار کے ہمراہ سنگیت کی دنیا میں قدم رکھ چکی ہیں، جبکہ ان کے مشہور گیت آ لانگ ٹائم کو امریکی گلوکار جسٹن بیبر نے لکھا اور پروڈیوس بھی کیا۔  انہوں نے کہا کہ میری بیٹی شنون انتہائی محنتی لڑکی ہے جوکہ چھوٹی سی عمر میں بہت کچھ حاصل کر چکی ہے اور آج ہالی وڈ میں بہت سے لوگ مجھے میری بیٹی کے نام سے جانتے ہیں اور یہ میرے لئے اور میری فیملی کے لئے اعزاز کی بات ہے، جبکہ مجھے اس بات سے قطعاً فرق نہیں پڑتا کہ شنون میں اصل بیٹی ہے یا نہیں لیکن آج مجھے اس پر فخر ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟