18 نومبر 2018
تازہ ترین
گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھانے پررابی کا ٹویٹراکائونٹ بند

گستاخانہ خاکوں کیخلاف آواز اٹھانے پر ٹویٹر انتظامیہ نے پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ٹویٹر اکائونٹ معطل کر دیا۔ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کے مقابلوں کے انعقاد پر جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں نے احتجاج کیا ، وہیں شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی نامور پاکستانی گلوکارہ رابی پیرزادہ بھی چپ نہ رہیں اور ناموس رسالت کے مرتکب گیرٹ ورلڈرز کو ٹویٹر پر پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی ٹویٹ پر گیرٹ ورلڈرز کے حامیوں کی جانب سے سخت واویلا کیا گیا اور انہیں تشدد پھیلانے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ان کا ٹویٹر اکائونٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ رابی پیرزادہ کے خلاف جاری مہم کے بعد ٹویٹر انتظامیہ نے ان کا اکائونٹ عارضی طور پر معطل کر دیا۔ رابی پیرزادہ نے اپنے ٹویٹر اکائونٹ پر پابندی لگنے کی اطلاع اپنے دیگر سوشل میڈیا اکائونٹس پر دیتے ہوئے کہا میں نے یہ ٹویٹس عشق رسول میں کی تھیں،  جس کی مجھے یہ سزا ملی لیکن مجھے اکائونٹ معطل ہونے پر کوئی افسوس نہیں بلکہ خود پر فخر ہے کہ میں نے ناموس رسالت پر آواز اٹھائی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟