گزشتہ ہفتے سونے کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ

عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران سونے کے نرخ میں 5 ڈالر کی کمی دیکھی گئی اور فی اونس سونے کی قیمت 1257 ڈالر سے گھٹ کر 1252 ڈالر ہوگئی ۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں کمی کے باوجود مقامی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا ۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق 7 روز کے دوران صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد کراچی ، حیدر آباد ، لاہور ، ملتان ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 50 ہزار 600 روپے سے بڑھ کر 50ہزار800روپے ہوگئی ، اسی طرح 171روپے کے اضافے سے 10 گرام سونے کی قیمت 43 ہزار 542 روپے ہوگئی ، گزشتہ ہفتے مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے اضافے سے 750 روپے ہوگئی ۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟