گریجویشن مکمل کرنے کا جشن مگرمچھ کے ساتھ

امریکی طالبہ نے گریجویشن کی خوشی منانے کا نرالا انداز اپناتے ہوئے خونخوار مگرمچھ کے ساتھ تصاویر بنوا کر سب کو حیران کر دیا۔ گریجویشن کرنا ہر طالب علم کا وہ خواب ہوتا ہے جس کے پورا ہوتے ہی وہ خوشیاں منانے کے منفرد انداز تلاش کرتا ہے۔ ایسا ہی کچھ امریکی طالبہ نے کیا جس نے خوشی منانے کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے 14 فٹ طویل مگرمچھ کے ساتھ  گریجویشن تصاویر بنا ڈالیں۔ ریاست ٹیکساس کی 21 سالہ مکینزی الیکس نولینڈ نے مقامی یونیورسٹی سے وائلڈ لائف اینڈ فشریز سائنس سے گریجویشن کیا۔ نولینڈ بیومونٹ شہر کے ریسکیو سینٹر میں انٹرن شپ کر رہی ہیں، جہاں وہ 14 فٹ لمبے اور 9 سو پائونڈ وزنی مگرمچھ کے ساتھ گھل مل گئیں اور مگرمچھ نے بھی انہیں اپنا خیرخواہ سمجھ لیا۔ نولینڈ نے گریجویشن تصاویر کےلئے بھی اسی مگرمچھ کا انتخاب کیا، دوست کے ہمراہ پانی میں جاکر مگرمچھ کے ساتھ تصاویربنوائیں اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیا جنہیں دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ امریکی طالبہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو دنیا بھر میں وہ خبروں کی زینت بن گئیں۔ نولینڈ نے تصاویر پسند کرنے اور شیئر کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عمل کی حوصلہ افزائی کرنے والے تمام افراد کی بہت شکر گزار ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟