18 نومبر 2018
تازہ ترین
گرمی کے ستائے جانوروں کیلئےآئس کریم تیار

گرمی کی حالیہ لہر سے انسانوں کے ساتھ جانور بھی اس کا شکار دکھائی دیتے ہیں۔ اٹلی کے دار الحکومت روم میں واقع چڑیا گھر میں موجود جانوروں کا گرمی سے برا حال ہوا تو انتظامیہ کو بھی ان کی صحت کی فکر لاحق ہوئی۔ چڑیا گھر کی انتظامیہ نے گرمی کا زور توڑنے کیلئے تمام جانوروں کیلئے پھلوں اور سبزیوں سے آئس کریم تیار کی، گرمی سے بے حال بندر، بن مانس، شیر، بھالو اور دیگر جانوروں نے اپنی پسندیدہ آئس کریم خوب مزے لیکر کھائی جس سے چڑیا گھر کی انتظامیہ کو بھی کچھ اطمینان ہوا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟