17 نومبر 2018
تازہ ترین
گرمی کا انوکھا توڑ،آئس بار

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں گرمی کا انوکھا توڑ نکالا گیا اور آئس بار کھول دیا گیا جہاں منفی دس درجہ حرارت میں برف کے گلاسوں میں مشروب سرو کئے جا رہے ہیں، اور آنے والوں کو جیکٹ اور دستانے پہننا پڑتے ہیں۔ جرمنی میں شدید گرمی پڑنے سے دارالحکومت برلن میں درجہ حرارت اکتیس سینٹی گریڈ ہوگیا، گرمی کے ستائے ایک شخص کو انوکھا خیال سوجھا اور اس نے   انگیوک   کے نام سے آئس بار کھول لیا۔ خوابناک ماحول، رنگ برنگ روشنیاں اور یہاں کا درجہ حرات منفی دس سینٹی گریڈ ہے۔ تھیلو جے وون بیم نے ساٹھ ٹن برف کے بلاک سے   انگیوک   آئس بار بنایا ہے۔ برف سے بنے گلاسوں میں مشروب اور برف سے بنے مجسمے ماحول کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے لگے، سرد ماحول میں آنے والوں کو یہاں وقت گزارنے کیلئے ایک جیکٹ اور دستانے دیئے جاتے ہیں۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟