گرمی میں افطار کا مزہ سردائی کے بغیر ادھورا

سردائی مکسچر کے اجزا

خشخاش۔۔۔۔ 1 کھانے کا چمچ

بادام۔۔۔۔ 1 کپ

چینی۔۔۔۔ 6-8 کھانے کے چمچ

کالی مرچ۔۔۔۔ ایک چوتھائی کھانے کا چمچ

سبز الائچی۔۔۔۔ 7-8 عدد

چار مغز۔۔۔۔ 4 کھانے کے چمچ

پانی۔۔۔۔ ایک چوتھائی کپ

سردائی بنانے کے اجزا

سردائی مکسچر۔۔۔۔ حسب ضرورت

برف ۔۔۔۔1 کپ

پانی۔۔۔۔ 2 کپ

سردائی مکسچر بنانے کی ترکیب

 مٹی کی کونڈی میں بادام، خشخاش ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔ تھوڑی تھوڑی دیر میں 5-6 کھانے کے چمچ پانی ڈال کر اچھی طرح پیس لیں۔

 اب اس میں چینی، کالی مرچ، سبز الائچی، چار مغز ڈال کر اچھی طرح پیسٹ بنا لیں۔

سردائی بنانے کی ترکیب

 ایک گرائینڈر میں سردائی مکسچر، پانی ، برف ڈال کر گرائینڈ کر لیں۔ اب ایک برتن پر ململ کا پڑا رکھ کر گرائنڈ  کئے ہوئے مکسچر کو چھان لیں۔

 اس چھنے ہوئے پانی کو گلاس میں ڈال لیں اور اس پر کرش کئے ہوئے بادام ڈال لیں ۔

  مزیدار سردائی تیار ہے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟