26 ستمبر 2018
تازہ ترین
گردوں کی پتھری کے علاج کیلئے قدرتی غذائیں

گردے کی انسانی زندگی میں اہمیت کو کوئی نظرانداز نہیں کر سکتا، یہ انسان کے جسم میں پانی اور نمکیات کے توازن میں انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے، لیکن اس کے عدم توازن سے کئی بیماریاں جنم لے سکتی ہیں۔ گردوں کی بیماریوں میں سے ایک اس میں پھتری کا ہونا بھی ہے۔ گردے میں پتھری کا علاج سہل بھی نہیں ہے اور یہ مریض کیلئے انتہائی تکلیف دہ بھی ہے۔ گردے میں پتھری کا سبب کچھ بھی ہوسکتا ہے جس میں خاندان کے افراد میں اس مرض کی موجودگی، موٹاپا ، کیلشیم یا فولاد والے کھانے زیادہ کھانا، ذیابیطس سمیت دیگر وجوہات ہیں ۔ گردوں کی پتھری  کے علاج  کیلئے چند قدرتی غذا ئیں بےحد فائدہ مند ہیں۔ انار کے دانے کھانے سے یہ اس کا جوس پینے سے  گردوں میں موجود پتھراور دوسری نقصان دہ اشیا آپ کے جسم سے باآسانی خارج ہوجاتی ہیں۔ چار چمچ  زیتون کا تیل اور ایک چوتھائی  لیموں کے جوس کے کپ کو پانی میں ملا کر روزانہ پینے سے گردوں کی پتھری کا علاج ممکن ہوسکتا ہے۔ گردوں کی پتھری  کے علاج کیلئے دو چمچ  سوکھے نیٹل کے پتوں کو گرم پانی میں ڈالیں اور اسے 15 سے 20 منٹ تک گرم کرنے کے بعد اسے دن میں دو وقت پیئں اور یہ عمل تقریباً چند ہفتے کرتے رہیں۔ کھٹے میٹھے رسیلے پھل جیسے نارنگی ، کیلے، انگور اور ٹماٹر  آپ کے گردے میں موجود حل نے ہونے والے کیلشیم کو  توڑنے میں مدد کرتا ہے۔ ایک چمچ بیکنگ سوڈا کو  پانی میں ملا کر پی جائیں  ۔ اسے پینے کی مدد سے آپ کے گردے میں موجود پتھر پیشاب کی نالی سے ہوتے ہوئے خارج ہوجائیں گے اور آپ کو تکلیف ختم ہوجائے گی۔ گردے کی پتھری کی حالت میں سیب کا سرکہ اور شہد کو دو اور ایک کے تناسب سے ملا لیں اور  گرم پانی کے ساتھ دن میں دو دفعہ اس مرکب کو پیئں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟