18 ستمبر 2018
تازہ ترین
گردشی قرضہ 30 ارب  تک پہنچنے کا انکشاف

 اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب روپے تک پہنچنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین اور وزیر خزانہ اسد عمر کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا جس میں انہیں بریفنگ دی گئی۔ ای سی سی کو بریفنگ کے دوران انکشاف کیا گیا کہ گردشی قرضہ 596 ارب تک جا پہنچایا جس میں سے رواں ماہ کا گردشی قرضہ 30 ارب روپے ہوگیا ہے۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ توانائی شعبےکامجموعی گردشی قرضہ 1188 ارب روپےتک پہنچ گیا ہے۔ وزیرخزانہ اسدعمر نے تمام اداروں سے رپورٹ طلب کرلی جس کی روشنی میں آئندہ ہفتے گردشی قرضے سے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ ای سی سی اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سمری موخر کر دی گئی جب کہ پاکستان اسٹیٹ آئل کے لیے 10 ارب روپے کے اجرا کی منظوری دی گئی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟