15 نومبر 2018
تازہ ترین
گدھے نے زیبرا کا روپ دھار لیا

مصر کے ایک چڑیا گھر میں گدھے پر رنگ و روغن کرکے اسے زیبرا بنا کر دکھانے کا راز  کھل کر سامنے آ گیا۔ بین الاقوامی  میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں محمود سرحان نامی ایک نوجوان نے قاہرہ کے چڑیا گھر کا دورہ کیا، جہاں وہ ایک زیبرا کو دیکھ کر شش و پنج  میں مبتلا ہوگئے۔ وہ حیران تھے کہ زیبرا کے کان چھوٹے ہوتے ہیں ، جبکہ چڑیا گھر میں موجود  زیبرا کے کان بڑے ہیں، دوسری جانب زیبرا کا  منہ سیاہ رنگ کا ہوتا ہے، جبکہ اس  زیبرا کے منہ  کا رنگ سرمئی ہے۔ انہوں نے زیبرا کے ساتھ ایک سیلفی اور اس کی چند تصاویر لیں اور اسے ٹویٹر اور فیس بک پر پوسٹ کر دیا برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق چڑیا گھر کے ڈائریکٹر محمد سلطان کا اس بات پر اصرار تھا کہ یہ جانور بلاشبہ زیبرا ہی ہے۔ انہوں نے اس بات سے صاف انکار کر دیا کہ انہوں نے گدھے پر کالے رنگ سے مصوری کرکے اسے زیبرا جیسی شکل دی۔ دوسری جانب سرحان کی پوسٹ کردہ تصویر پر ٹویٹر صارفین نے دلچسپ تبصرے کئے اور زیبرا اور گدھے کی تصاویر بھی شیئر کرکے دونوں کے درمیان فرق واضح کیا۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟