22 ستمبر 2018
تازہ ترین
 گجرات،عمران خان کے خطاب کے دوران  جوتا پھینکا گیا جو علیم خان کو لگا

گجرات میں خطاب کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر پر جوتا اچھال دیا گیا، ٹانڈہ میں عمران خان کی جانب جوتا اُچھالنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا، عمران خان بال بال بچ گئے، جوتا علیم خان کو جا لگا، کارکنوں نے نوجوان کی دھلائی کر دی۔ سیاسی رہنمائوں پر جوتا پھینکنے کا سلسلہ چل پڑا ہے، سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کے بعد عمران خان پر بھی جوتا پھینکنے کی کوشش کی گئی ہے۔  ٹانڈہ میں خان کی جانب جوتا اُچھالنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ عمران خان جوتے سے بال بال بچ گئے، جوتا علیم خان کو جالگا۔ نوجوان کو ورکرز نے پکڑ کر دھلائی شروع کر دی تو پولیس نے لاٹھی چارج کر کے حالات کو کنٹرول کیا۔ ملزم نے اعتراف کیا خان کو جوتا مارنا چاہتا تھا مگر جوتا ایک خاتون کو جا لگا۔ اس سے قبل بھی فیصل آباد میں ممبر سازی مہم میں شہری کی جانب سے عمران خان کی گاڑی کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی گئی، تو پی ٹی آئی کارکنوں نے شہری کو پکڑ کر درگت بنا دی۔ پی ٹی آئی کارکنوں نے تھپڑوں کی بارش کرتے ہوئے شہری کو گاڑی میں بٹھا لیا۔

 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟