19 جنوری 2019
تازہ ترین
گتے سے حیرت انگیز مجسمے بنانے والے فنکارکی دھوم

 تائیوان کے نوجوان فنکار کے حیرت انگیز فن پاروں کا انٹرنیٹ پر چرچا ہے اور لوگ اس نوجوان کو ٹونی سٹارک آف کارڈ بورڈ کے نام سے جانتے ہیں کیونکہ وہ مضبوط گتوں سے حیرت انگیز مجسمے اور کردار بناتا ہے۔  کائی عیانگ زونگ کہتے ہیں کہ انہوں نے اپنی محنت سے یہ فن سیکھا ہے اور لوگوں کی جانب سے بے کار سمجھ کرپھینکے جانے والے کباڑ سے اپنے فن پارے بناتے ہیں۔ وہ سپرہیرو، فلمی کردار اور ایلین کے ساتھ ساتھ ان گنت اشیا تخلیق کرتے ہیں۔ کائی نے 2013 میں ایک ڈریگن بنایا تھا جسے بہت شہرت ملی۔ اس کے بعد اس نے آئرن مین کا قدِ آدم خاکہ بنایا جس کی تفصیلات دیکھ کر لوگوں نے اسے بہت سراہا۔ اس کے بعد کائی نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اب انہوں نے اٹ فلم کے جوکر سمیت کئی اہم بلائوں، جانوروں اور کرداروں کے کارڈ بورڈ مجسمے بنائے ہیں۔ کائی عیانگ زونگ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی روبوٹ، مانسٹرز اور ڈائنو سار کی تصاویر بنایا کرتے تھے۔ پھر اس نے کاغذ اور آخر میں کارڈ بورڈ کا استعمال شروع کیا۔ علاوہ ازیں وہ کارڈ بورڈ سے بہت چھوٹی اور باریک اشیا تیار کرتے ہیں جن پر حقیقت کا گمان ہوتا ہے۔ یہاں ان کے کچھ فن پاروں کی تصاویر دی گئی ہیں جنہیں دیکھ کر آپ عش عش کر اٹھیں گے۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟