21 ستمبر 2018
تازہ ترین
گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کرنے کافیصلہ

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں  چلنے والی وفاق سمیت دیگر صوبوں میں رجسٹر گاڑیوں کی دوبارہ رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں باقاعدہ ایک کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو دیگر صوبوں کے رجسٹرڈ گاڑیوں کی پنجاب میں دوبارہ رجسٹریشن کیلئے رجسٹریشن فیس اور قوانین کا تعین کریگی اس سلسلے میں محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں گزشتہ کئی کئی سال سے ایسی گاڑیاں چل رہی ہیں جو ٹوکن ٹیکس تو اپنے صوبوں کو ادا کرتی ہیں لیکن ان گاڑیوں کو پنجاب کی سڑکوں پر چلایا جارہا ہے جس سے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کو ٹوکن ٹیکس کی مد میں کروڑوں روپے سالانہ خسارے کا سامنا ہے حکام کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں وفاق و دیگر صوبوں کی رجسٹرڈ ان گاڑیوں کی دوبار ہ رجسٹریشن کی جائیگی جو ساٹھ روز سے زائد عرصے سے ان اضلاع میں چل رہی ہیں۔ 


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟