گالی دینے پر صابر رحمان پر چھ ماہ کی پابندی عائد

گالی دینے پر صابر رحمان پر چھ ماہ کی پابندی عائد

ڈھاکہ آئی این پی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے آف فیلڈ ایشوز کی بنا پر قومی کرکٹر صابر رحمان پر چھ ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی عائد کر دی، ان پر الزام تھا کہ انہوں نے فیس بک پر ایک مداح کو گالم گلوچ کی اور اس کے ساتھ اسے مارنے کی دھمکی بھی دی۔ صابر رحمان کو اسی وجہ سے ایشیا کپ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ سے بھی باہر رکھا گیا۔  صابر رحمان بی سی بی کی قائم کردہ ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے، سماعت کے بعد ڈسپلنری کمیٹی نے صابر رحمان پر چھ ماہ تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے پر پابندی کی سفارش کی اور ان پر پابندی کا اطلاق آج سے ہو گا۔ بی سی بی کے ڈائریکٹر اسماعیل حیدر نے کہا کہ اگر صابر رحمان نے مستقبل میں ایسی حرکت دوہرائی تو انہیں سخت سزا دی جائے گی، صابر رحمان اس سے قبل بھی آف فیلڈ ایشوز کی وجہ سے معطلی کی سزا کاٹ چکے ہیں۔ مصدق حسین بھی ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے پیش ہوئے،  تاہم کمیٹی نے ابھی ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی۔ مصدق کی اہلیہ نے ان پر الزام لگایا تھا کہ جہیز نہ لانے پر مصدق نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور اس معاملے کی تحقیقات جاری ہیں، تحقیقاتی رپورٹس کے بعد ہی مصدق کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟