گالف سب سے بور کھیل  قرار

 برطانیہ میں حال ہی میں کیے گئے ایک سروے میں گالف کو ملک کا سب سے  بور اور دلچسپی سے عاری کھیل قرار دیا گیا ہے ۔ یوگوو پول کے مطابق 70 فیصد لوگوں کے مطابق گالف دنیا کا سب سے بور کھیل ہے اور صرف 11 فیصد لوگوں نے اسے دلچسپ قرار دیا ۔ این ایف ایل میں ویمبلے اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی ریکارڈ تعداد میں آمد کے باوجود امریکی فٹبال کو دوسرا سب سے بور کھیل قرار دیا گیا جہاں 59 فیصد لوگوں نے اسے دلچسپی سے عاری قرار تھا ۔ ایشز میں انگلش ٹیم کی شکست کے اثرات سامنے آ گئے ہیں اور انگلینڈ کی سیریز میں 4-0 سے شکست کے بعد انگلینڈ میں کرکٹ تیسرا سب سے غیر مقبول کھیل بن گیا ہے۔