25 مئی 2019
تازہ ترین
گاجر سانس کے امراض کیلئے مفید

گاجر سانس کے امراض کیلئے مفید

گاجرواحد مقبول عام سبزی ہے، جسے بطور پھل بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ اس میں فولاد، کیلشیم، فاسفورس، پوٹاشیم، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، وٹامن اے، بی اور سی سمیت کئی مفید اجزا خاصی مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ عام سبزیوں کی نسبت اس میں فائبر بھی زائد مقدار میں پایا جاتا ہے، جو قوت ہاضمہ تیز اور دائمی قبض کی شکایت رفع کرتا ہے۔  گاجریں چبانے سے دانتوں اور مسوڑھوں کو طاقت ملتی ہے۔  ماہرین صحت نے گاجر کا استعمال سرطان، سانس اور پھیپھڑوں کے امراض میں انتہائی مفید قرار دیا ہے۔ معدے اور سینے کی جلن کے لئے اگر دو سے تین ہفتے تک دوپہر کے وقت250گرام گاجریں، پانچ گرام سبز دھنیے کے ساتھ کھائیں، تو شفا ملتی ہے۔ شیر خوار بچے دانت نکال رہے ہوں تو روزانہ ایک سے تین  چمچ گاجر کا جوس پلائیں، دانت با آسانی نکل آئیں گے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟