24 اپریل 2019
تازہ ترین
گائوں جہاں جوتے پہننا منع ہے

گائوں جہاں جوتے پہننا منع ہے

بھارت میں ایسا گائوں ہے جہاں کے مکین جوتے نہیں پہن سکتے، انہوں نے کہا ہے کہ ایک دیوی ان کے گائوں کی حفاظت کرتی ہے جس کے احترام میں وہ اپنے جوتے گائوں کی حدود سے باہر اتار دیتے ہیں۔ انڈمان گائوں جنوبی بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے دارالحکومت چنئی سے 450 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے یہاں 130 گھرانے رہتے ہیں۔ گائوں کے باہر ایک بڑے نیم کے درخت سے گائوں کی حد شروع ہوتی ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں سے گائوں والے اپنے جوتے اور چپل ہاتھوں میں اٹھا کر گائوں میں داخل ہوتے ہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ سوائے بزرگوں اور کمزور افراد کے اس گائوں میں کوئی بھی جوتے نہیں پہنتا۔ ان لوگوں کا ماننا ہے کہ متھے لما نامی دیوی گائوں کی حفاظت کرتی ہے اور اس کے احترام میں جوتے نہیں پہنتے۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟