20 مارچ 2019
تازہ ترین
کیپ ٹائون ٹیسٹ، مکی آرتھر کا پچ پراعتراض

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کیپ ٹائون ٹیسٹ کی پچ پر اعتراض اٹھا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پروٹیز بیٹسمینوں نے پاکستانی اٹیک کا اچھے انداز میں سامنا کیا، فاف ڈوپلیسی نے شاندار اننگز کھیلی، بہرحال پچ کا رویہ بہت تبدیل ہوا، میرے خیال میں یہ ٹیسٹ کرکٹ کے معیار کے مطابق نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ میچ کے چوتھے روز پچ سپنرز کیلئے سازگار ہونے کی امید پر یاسر شاہ کو شامل کیا، دوسرے روز کے آخری سیشن میں انہیں تھوڑی مدد بھی ملی، موجودہ صورتحال میں نہیں لگتا کہ لیگ سپنر کو چوتھی اننگز میں بائولنگ کا موقع ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوم کنڈیشنز میں جنوبی افریقہ کا اٹیک بہترین ہے لیکن ہم اچھی بیٹنگ بھی نہیں کر سکے، شارٹ گیندوں پر تکنیک بہتر کرنے کےلئے سخت محنت بھی کی تھی لیکن مثبت نتائج سامنے نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ سنچورین ٹیسٹ کی بانسبت اظہر علی کا اس بار سلپ میں کیچ 100فیصد یقینی نہیں تھا۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟