24 اپریل 2019
تازہ ترین
کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز آئی جی پنجاب تعینات

کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز آئی جی پنجاب تعینات

صوبائی حکومت نے کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کو نیا آئی جی پنجاب تعینات کرتے ہوئے امجد جاوید سلیمی کو سٹیبلشمنٹ ڈویږن رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ صوبے کی اعلیٰ بیوروکریسی میں اکھاڑ پچھاڑ کے بعد آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی کی بھی تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا۔ آئی جی پنجاب کے لئے سابق آئی جی عارف نواز خان، اے ڈی خواجہ اور ڈی جی اینٹی کرپشن اعجاز حسین شاہ کو فیورٹ امیدوار قرار دیا جا رہا تھا تاہم یہ قرعہ کیپٹن ریٹائرڈ عارف نواز کے نام نکلا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف حکومت محمد طاہر خان کو بھی بطور آئی جی آزما چکی ہے جبکہ پنجاب پولیس ریفارمز کمیشن کے سربراہ ناصر خان درانی سیاسی مداخلت پر پہلے ہی مستعفی ہو چکے ہیں۔


مزید خبریں

عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟