22 نومبر 2018
تازہ ترین
کیوی ہائی بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے والی اہم غذا

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کا مرض تیزی سے پھیل رہا ہے اور اس کےلئے مریض ہر ماہ سینکڑوں اور ہزاروں روپے کی دوائیں کھاتے ہیں۔ بلڈ پریشر میں مسلسل اضافہ امراض قلب، فالج اور ذیابیطس کی وجہ بن سکتا ہے۔  بعض غذائوں کے  استعمال سے ہائی بلڈ پریشر کو بہت بہتر انداز میں قابو میں رکھا جاسکتا ہے۔  کیلے میں موجود پوٹاشیم، نمک کے برے اثرات زائل کرکے خون کی رگوں اور شریانوں کی دیواروں کو طاقت دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ایواکاڈو (مگرناشپتی)، مشروم، ٹماٹر، ٹیونا مچھلی اور پھلیوں میں بھی پوٹاشیم پایا جاتا ہے۔ اگر آپ ذیابیطس کے مریض نہیں تو دل کو طاقت دینے اور بلڈ پریشر کو صحت مند رکھنے میں چقندر کے رس کا کوئی ثانی نہیں۔ روزانہ ایک کپ چقندر کا رس پینے سے صرف ایک ہفتے میں اس کے بہترین نتائج سامنے آنا شروع ہوجاتے ہیں۔  جس چاکلیٹ میں کوکووا کی مقدار 70 فیصد یا اس سے زائد ہوگی وہ گہرے رنگت والی چاکلیٹ کہلاتی ہے اور اس میں موجود کئی کیمیکلز خون کا دبائو معمول پر رکھتے ہیں۔ ماہرین روزانہ ایک اونس گہری چاکلیٹ تجویز کرتے ہیں۔ ایک طویل مطالعے کے بعد ثابت ہوا ہے کہ سیب اور کیوی پھل ہائی بلڈ پریشر کو معمول پر رکھتے ہیں۔ اسی طرح روزانہ ایک سیب اور کیوی پھل کھانے کے بہت مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟