کیوین پیٹرسن کا پاکستان آنے سے انکار

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مالک ندیم عمر نے انکشاف کیا ہے کہ اگر ان کی ٹیم اس سال پلے آف اور فائنل میں پہنچی تو کوئٹہ کو انگلینڈ کے معروف کرکٹر کیوین پیٹرسن کی خدمات حاصل نہیں ہوں گی، تاہم اس کے ساتھ ہی انہوں نے کیوین پیٹرسن کو پاکستان آمد پر قائل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا ۔ ندیم عمر نے کہا کہ کیوین پیٹرسن اس سال ہر طرح کی کرکٹ سے ریٹائر ہو رہے ہیں اور اس حوالے سے کافی مصروف ہیں لیکن وہ دبئی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا حصہ ہوں گے، تاہم ان کی لاہور اور کراچی آمد کے امکانات کم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلوی آل رائونڈر شین واٹسن سمیت تمام غیر ملکی کھلاڑی پاکستان آئیں گے جبکہ کیوین پیٹرسن کو بھی پاکستان آمد سے متعلق قائل کرنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ خیال رہے پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا آغاز 22 فروری سے ہو رہا ہے جس کے دو پلے آف لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں اور فائنل میچ 25 مارچ کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ہو گا تاہم غیر ملکی کھلاڑیوں کی پاکستان آمد تاحال سوالیہ نشان بنی ہے۔  


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟