21 ستمبر 2018
تازہ ترین
کینیڈین وزیر اعظم  کی جانب سےعیدالاضحیٰ  کی مبارکباد

 کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے عالم اسلام کو عیدالاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے خصوصی پیغام دیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے پیغام میں جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ  عید کا وقت قربانی کا سبق اور ضرورت مند سے ایثار و محبت کا اظہار کرتا ہے، تمام برادریوں کے لوگ ایک ساتھ نماز عید ادا کرتے ہیں، پکوانوں کا تبادلہ کرتے ہیں اور زندگی میں حاصل نعمتوں کا شکر ادا کرتے ہیں۔   عیدالاضحیٰ سب کے لیے ایک موقع ہے کہ کینیڈین مسلمانوں کے حوالے سے سب کچھ جان سکیں جو ہمارے ملک کو بہتر بناتے ہیں اور اختلافات کو مناتے ہیں جو ہم ہیں۔ بعد ازاں جسٹن ٹروڈو نے اپنی اور اہلیہ سوفی کی جانب سے کینیڈا اور دیگر ممالک میں بسنے والے مسلمانوں کو دل کی گہرائیوں سے عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کی۔


عوامی سروے

سوال: کیا پی ٹی آئی انتخابات سے قبل کیے گئے وعدے پورے کر پائے گی؟